رحیم یار خان میں اسٹیج ڈرامہ ” ٹھاکر بادشاہ “ کو ملنے والی پذیرائی میری توقع سے بڑھ کر تھی‘ افتخار ٹھاکر

پیر 17 نومبر 2014 13:12

رحیم یار خان میں اسٹیج ڈرامہ ” ٹھاکر بادشاہ “ کو ملنے والی پذیرائی میری توقع سے بڑھ کر تھی‘ افتخار ٹھاکر

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں میرے اسٹیج ڈرامہ ” ٹھاکر بادشاہ “ کو جس طرح پذیرائی ملی وہ میری توقع سے بڑھ کر تھی ، جنوبی پنجاب کے لوگ بڑے پر خلوص اور محبت والے ہیں اور مجھے ڈرامے کے دوران جس قدر محبت اور اپنایت ملی وہ میرے لیے قیمتی اثاثہ ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر ڈرامے کے پروڈیوسر چوہدری طالب ساہی کا ممنون ہوں جنہوں نے مجھے رحیم یار خان میں ڈرامہ کرنے کا موقع دیا ۔افتخار ٹھاکر نے کہا کہ میں آئندہ بھی جنوبی پنجاب کے شہروں میں اسٹیج ڈرامے کرتا رہوں گا ۔

وقت اشاعت : 17/11/2014 - 13:12:37