فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اسٹیج ، ٹی وی کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکاراؤں کو مواقع ملنے چاہیے ‘ صوبیہ خان

پیر 17 نومبر 2014 13:13

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے اسٹیج ، ٹی وی کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکاراؤں کو مواقع ملنے چاہیے ‘ صوبیہ خان

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 17نومبر 2014ء) اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھانا ہوں گے اور اس کے لئے اسٹیج ،ٹی وی میں کام کرنیوالی باصلاحیت اور خوبصورت اداکاراؤں کو بھی فلموں میں کام کرنے کے مواقع ملنے چاہیے۔” اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

17نومبر 2014ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبیہ خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی میرا خواب ہے ، گو کہ میں پشتو فلموں میں بری مصروف ہوں مگر اجتماعی طور پر میں پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کی خواہشمند ہوں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ فلم کے تمام شعبوں میں نئے لوگوں کو مواقع ملنے چاہیے اور خاص طور پر اداکاری کے میدان میں ٹی وی اور اسٹیج کے باصلاحیت اداکاروں کو آگے لانا چاہیے تاکہ انڈسٹری میں نئے اداکاروں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع مل سکے ۔

انہوں نے کہا کہ بالی وڈ کی انڈسٹری میں نئے اداکاروں کو متعارف کروانے کا رحجان عام ہے جبکہ اس کے مقابلے میں لالی وڈ میں پرانے اداکاروں سے ہی کام چلایا جا رہا ہے ۔جب تک نئے خون کو آگے آنے کا موقع نہیں ملتا انڈسٹری کی بحالی میں اتنی ہی مشکلات پیش آئیں گی ۔

وقت اشاعت : 17/11/2014 - 13:13:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :