کوئی یہ کیوں نہیں مانتا کہ یہ سب کچھ حکمرانوں کی غیر ذمے داری کی وجہ سے ہوا؟

حکمرانوں نے ڈیمز نہیں بنائے قوم کے لیے کوئی کام نہیں کیا، کیا عذاب صرف غریب پر ہی آتا ہے؟ اداکارہ فضاء علی کا سوال

muhammad ali محمد علی بدھ 31 اگست 2022 00:31

کوئی یہ کیوں نہیں مانتا کہ یہ سب کچھ حکمرانوں کی غیر ذمے داری کی وجہ سے ہوا؟
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست2022ء) اداکارہ فضاء علی کا کہنا ہے کہ کیا عذاب صرف غریبوں پر آتا ہے؟ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نے ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے ناصرف دکھ اور مایوسی کا اظہار کیا ہے بلکہ حکمرانوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں اداکارہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں کا ذمے دار حکمرانوں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی یہ کیوں نہیں مانتا کہ یہ سب کچھ حکمرانوں کی غیر ذمے داری کی وجہ سے ہوا؟ حکمرانوں نے ڈیمز نہیں بنائے قوم کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔

یہ جو کالا باغ ڈیم ہے پتا نہیں کتنے سالوں سے بس تعمیر ہی ہورہا ہے، اس کا کام روک کے رکھا ہوا ہے۔ وہ لوگ اپنے آپ کو پاکستانی کیسے کہلوا سکتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ کالا باغ بنانے کے لیے ہماری لاش کے اوپر سے گزرنا پڑے گا؟۔

(جاری ہے)

فضاء علی نے مزید کہا کہ کیا یہ عذاب صرف غریب پر ہی آتا ہے؟ غریب ہی تباہ ہوتا ہے غریب ہی مرتے ہیں اور غریب کا ہی نقصان ہوتا ہے وہی اپنی جانوں سے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اب تک بارشوں اور سیلاب کے باعث 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست متاثر ہوئے، ملک بھر میں 10 لاکھ 51 ہزار 570 گھروں کو نقصان پہنچا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد سیلاب اوربارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1136 تک پہنچ گئی۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے دوران اب تک 162 پلوں کو نقصان پہنچا،72 اضلاع بری طرح متاثر ہوئے۔ مجبوعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد براہ راست سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 31/08/2022 - 00:31:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :