رجنی کانت اور سونا کشی سنہا کی فلم” لنگا“ کا مکمل ٹریلر ریلیز

منگل 18 نومبر 2014 11:27

رجنی کانت اور سونا کشی سنہا کی فلم” لنگا“ کا مکمل ٹریلر ریلیز

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) سپراسٹار رجنی کانت دوبارہ ایکشن میں نظرآئیں گے،رجنی کانت اور سونا کشی سنہا کی فلم” لنگا“ کا مکمل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ۔بالی اور تامل فلم انڈسٹری کیایکشن اسٹار رجنی کانت اور بالی ووڈ کی دبنگ گرل سو ناکشی سنہا کی فلم” لنگا“ کی پہلی جھلک کے بعد مکمل ٹریلر کی ویڈیومداحوں کیلئے ریلیز کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹریلر میں رجنی کانت ہمیشہ کی طرح بھر پور ایکشن میں نظر آرہے ہیں ،جن کا ایکٹنگ کا منفرد انداز اس ٹریلر کو مزید متاثر کن بنا رہا ہے۔دوسری جانب سو ناکشی سنہا کی یہ پہلی تامل فلم ہے جس میں وہ رجنی کانت کے مدمقابل ہیروئن کے کر دار میں جلوہ گر ہونگی۔ایکشن،تھرلر اور رومینس سے بھر پور اس فلم کو کے ایس روی کمار ڈائیریکٹ کر رہے ہیں ، جس کا میوزک آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان ترتیب دے رہے ہیں،فلم رواں برس 12دسمبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/11/2014 - 11:27:44

Rlated Stars :