ادیتی راؤ حیدری فلم ”فتور“ میں اداکارہ ریکھا کی جوانی کا کردار نبھائیں گی

جمعرات 20 نومبر 2014 13:44

ادیتی راؤ حیدری فلم ”فتور“ میں اداکارہ ریکھا کی جوانی کا کردار نبھائیں گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) بالی ووڈ اسٹار ادیتی راؤ حیدری ڈائریکٹر ابھیشیک کپور کی نئی فلم ”فتور“ میں اداکارہ ریکھا کی جوانی کا کردار نبھائیں گی۔اس فلم کا مرکزی خیال چارلس ڈکسن کے ناول ”Great Expectations“ سے لیا گیا ہے جس میں ینگ مس ہویشام (ریکھا) کا کردار ادیتی راؤ حیدری کر رہی ہیں‘ اس سلسلے میں ڈائریکٹر اور اداکارہ میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں جب کہ ریکھا کے بڑی عمر کا کردار خود اداکارہ ریکھا ہی کریں گی۔

مس ہویشام کا ایلڈر ورڑن کسی اور کا نہیں ہے وہ سدا بہار اداکارہ ریکھا ہی کا ہے اور اس فلم ”فتور “ میں ادیتی راؤ حیدری اب اداکارہ ریکھا کے جوانی کے کردار میں دیکھی جائیں گی۔اس فلم کی کہانی کے اہم اور زیادہ تر حصے کا تعلق کشمیر کی خوبصورت وادی سے ہے جس میں ایک آرٹسٹ کشمیر کا سفر کرتا ہے جس کا اس فلم میں نام ”نور“ ہے اور یہ کردار اداکار آدیتیہ رائے کپور کر رہے ہیں‘ نور بعد ازاں کشمیری دوشیزہ ”فردوس“ سے ملتا ہے جب کہ اس کردار کو کترینہ کیف کر رہی ہیں اور پھر بعد میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں‘ اس کے بعد ان کی لو اسٹوری میں ایک چکر آتا ہے اور بیگم صاحبہ(ریکھا) دونوں کے درمیان آ جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم کے کچھ حصے دہلی اور لندن میں بھی فلمائے جائیں گے۔ اس فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختصر کردار کے ساتھ اداکار اجے دیوگن بھی جلوہ گر ہو رہے ہیں۔فلم کی شوٹنگ کی ابتدا کشمیر ہی سے کی جانی تھی مگر کشمیر میں سیلاب آ جانے پر اب اس کی عکسبندی کا آغاز رواں ماہ ممبئی سے کر دیا گیا ہے جس میں آدیتیہ رائے کپور نے کچھ شارٹ فلم بند کرا دیے ہیں۔ فلم کا کچھ حصہ مقبوضہ کشمیر کی مشہور ڈل جھیل اور پہلگام میں بھی فلمایا جائے گا۔ فلم آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/11/2014 - 13:44:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :