سری لنکن اداکارہ نے بھی نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر دی

پاکستانی ڈرامے 'صنفِ آہن' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں

منگل 13 ستمبر 2022 20:30

سری لنکن اداکارہ نے بھی نسیم شاہ کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر دی
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2022ء) پاکستانی ڈرامے 'صنفِ آہن' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا کالی داسا بھی پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں۔

(جاری ہے)



یہالی تاشیا نے انسٹاگرام اسٹوری پر میچ کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں جن میں نسیم شاہ موجود ہیں، اداکارہ نے ویڈیو پر تو کچھ نہ لکھا البتہ انہوں نے پسندیدگی کا اظہار ایموجیز کے ذریعے کیا تاہم اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو اسٹوری کی مدت پوری ہونے کے باعث اب ان کے اکانٹ پر نہیں ہے لیکن یہ سوشل میڈیا پیجز پر ضرور وائرل ہورہی ہے۔
وقت اشاعت : 13/09/2022 - 20:30:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :