آئمہ بیگ نے شہباز شگری کو دھوکہ دیا

آئمہ نے میرے بوائے فرینڈ کیساتھ تعلقات ہونے پر اپنی منگی توڑی، برطانوی فیشن ماڈل کا پاکستانی گلوکارہ پر اپنے منگیتر کو دھوکہ دینے کا الزام

muhammad ali محمد علی منگل 20 ستمبر 2022 20:45

آئمہ بیگ نے شہباز شگری کو دھوکہ دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2022ء) برطانوی فیشن ماڈل نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ پر اپنے منگیتر شہباز شگری کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کر دیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے انسٹاگرام پر اسٹوریز اور ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ کے ساتھ تعلقات ہونے پر اپنے منگیتر شہباز شگری سے رشتہ توڑا ہے۔

برطانوی ماڈل کا کہنا ہے کہ آئمہ بیگ کے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات ہیں اور ثبوت کے طور پر انہوں نے اپنی انسٹااسٹوریز پر کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے ہیں۔ ان اسکرین شاٹس میں آئمہ بیگ اور قیس احمد کے درمیان ہونے والی مبینہ بات چیت دکھائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ برطانوی فیشن ماڈل نے اپنے اور شہباز شگری کے درمیان ہونے والی مبینہ بات چیت بھی دکھائی۔




جبکہ برطانوی فیشن ماڈل نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ آئمہ بیگ اور ان کے سابقہ بوائے فرینڈ قیس احمد نے دبئی میں ایک چھٹی بھی ساتھ گزاری تھی، دبئی کے اس دورے کیلئے ٹکٹس آئمہ بیگ نے خریدے تھے۔ طلولہ مایر کے مطابق ان کے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد نے خود انہیں بتایا تھا کہ وہ مشہور پاکستانی گلوکارہ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

برطانوی ماڈل نے قیس احمد پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ اس کے دیگر پاکستانی لڑکیوں کیساتھ بھی تعلقات تھے اور ان سے 20 ہزار ڈالرز ہتھیائے۔ ان پوسٹس کے سامنے آنے کے بعد آئمہ بیگ کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ جبکہ برطانوی ماڈل نے آئمہ بیگ پر عائد کیے گئے الزامات کے بعد اپنا انسٹاگرام اکاونٹ بھی ڈی ایکٹیویٹ کر دیا۔ دوسری جانب آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی جانب سے برطانوی فیشن ماڈل کے الزامات کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر جاری پیغام میں منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔ آئمہ بیگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اس شخص کے ساتھ گزارے گئے اچھے لمحات کی وجہ سے اس کا احترام کرتی ہوں، اکثر اوقات ہم سے کچھ غلطیاں ہو جاتی ہیں جن کی وجوہات ہوتی ہیں۔

آپ لوگوں کے سوالات کے جواب میں یہ ہی کہوں گی کہ جی ہاں! ہم دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں لیکن ہم دونوں خیریت سے ہیں اس لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، میں اس رشتے کو ایک اچھے طریقے سے ختم کرنا چاہتی تھی جو میں نے کیا۔ لوگ اپنے جذبات کے اظہار کے لیے مختلف ذرائع چُن سکتے ہیں، جو لوگ ہمارے بارے میں سوچ رہے ہیں کہ کیا ہم ساتھ ہیں یا نہیں تو انہیں ایک بار پھر سچائی بتانا چاہوں گی کہ نہیں، ہم ساتھ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برائے مہربانی ہمدری کے لیے اب مزید پیغامات نہ بھیجیں، ہم بالکل ٹھیک ہیں، میوزک زندگی ہے، اب دیکھنا ہے کہ یہ ہمیں کہاں لے جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 20/09/2022 - 20:45:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :