انجلینا جولی کو اپنے ملک میں دیکھ کر شرمندگی ہوئی: نور بخاری

جمعرات 22 ستمبر 2022 22:24

انجلینا جولی کو اپنے ملک میں دیکھ کر شرمندگی ہوئی: نور بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2022ء) سابقہ ماڈل نور بخاری نے ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کے پاکستان میں دورہ کرنے اور پاکستانی شوبز شخصیات کے سیلاب متاثرین تک نہ پہنچنے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے نوربخاری نے لکھا کہ ’انجلینا کو اپنے ملک میں دیکھ کر ایک عجیب سی شرمندگی ہوئی اور ہماری نام نہاد سلیبرٹیز جو اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ہر شاپنگ مال اور گلی گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آئے۔نور بخاری نے اپنی اسٹوری میں گلوکارہ حدیقہ کیانی اور اداکارہ ریشم کے لیے لکھا کہ حدیقہ اور ریشم کو قبول کریں اور جعلی شخصیات کو فالو کرنا چھوڑ دیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2022 - 22:24:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :