میری آواز سن کر اسپتال میں راجو نے آنکھ کھولی تھی، امیتابھ بچن

جمعہ 23 ستمبر 2022 22:00

میری آواز سن کر اسپتال میں راجو نے آنکھ کھولی تھی، امیتابھ بچن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2022ء) بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے کامیڈین راجو شری واستو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے راجو شری واستو کے لئے اپنے بلاگ پر تعزیتی پیغام لکھا جس میں انہوں نے آنجہانی اداکار و کامیڈین کے لئے لکھا کہ ایک ساتھی، دوست اور فنکار ہمیں چھوڑ کر چلا گیا۔ ان کا کام ہمارے ساتھ رہے گا جو کہ منفرد اور مزاحیہ تھا۔اپنے بلاگ میں امیتابھ بچن نے شیئر کیا کہ انہوں نے علاج میں مدد کے لئے راجو شری واستو کے اہل خانہ کو وائس نوٹ بھیجا تھا۔امیتابھ بچن نے بتایا کہ میرے وائس نوٹس راجو شری واستو کو علاج کے دوران سنائے گئے جس پر ایک مرتبہ اس نے اپنی آنکھ تھوڑی سی کھولی تھی۔

وقت اشاعت : 23/09/2022 - 22:00:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :