پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار سہیل احمد عزیزی نے بھارتی فلموں میں انٹری دے دی

ہفتہ 24 ستمبر 2022 22:14

پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار سہیل احمد عزیزی نے بھارتی فلموں میں انٹری دے دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2022ء) پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار سہیل احمد عزیزی نے بھارتی فلموں میں انٹری دے دی۔سہیل احمد عزیزی پنجابی انڈین فلم بابے بھنگڑے پاوندے نے میں سپر اسٹار دلجیت دوسانج اور سرگن مہتا کے ساتھ نظر آئیں گے۔فلم کی شوٹنگ امریکا میں کی گئی ہے جسے امرجیت سنگھ سارون نے ڈائریکٹ جبکہ دلجیت تھند اور دلجیت دوسانجھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے ٹریلر میں دلجیت اپنے دوستوں کے ساتھ باپ کی موت کے بعد انشورنس پالیسی سے رقم حاصل کرنے اور اس کے کاروبار کو سنبھالنے کا منصوبہ بناتا ہے جبکہ سرگن مہتا جو ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی ہے اپنے مریضوں کی صحت کے بارے میں معلومات شیئر کرکے دلجیت کے منصوبے کا حصہ بنتی ہے۔سہیل احمد نے والد کا کردار ادا کیا ہے اور وہ پوری کوشش کرتے ہیں کہ انشورنس پالیسی فعال ہونے تک انہیں زندہ رکھا جائے۔لیکن کہانی میں ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب معاملات اس طرح نہیں ہوتے جیسے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 24/09/2022 - 22:14:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :