چیمپئنز ٹرافی میں ہمارا اصل مقابلہ کوارٹر فائنل سے شروع ہوگا ‘ شہناز شیخ

پیر 24 نومبر 2014 13:07

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 24نومبر 2014ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہمارا اصل مقابلہ کوارٹر فائنل سے شروع ہوگا ‘ کوشش ہوگی جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں اور ٹاپ فور پوزیشن میں داخل ہوسکیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے پچھلے ڈیڑھ سال سے یور پی ٹیموں کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلا ہے اس لئے چیمپئنز ٹرافی میں ان ٹیموں کے خلاف ہمیں سخت مزاحمت کا سامنا ہوگا۔

ایشیائی ٹیمیں زیادہ مشکلات نہیں دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے اس فار میٹ میں ٹورنامنٹ میں شریک آٹھوں ٹیمیں راؤنڈ میچوں کے بعد کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کریں گی ‘ اصل مقابلہ ہی اسی مرحلے سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی مالی حالات کیوجہ سے سخت پریشانی کا شکار ہیں اور ان سے ہم اس ٹور نامنٹ میں کس طرح اچھی کارکردگی کی توقعات وابستہ کر سکتے ہیں، عمر ایسوسی ایٹ کے ندیم عمر نے قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا اعلان کیا ہے جس کا پوری ٹیم خیر مقدم کر تی ہے۔

(جاری ہے)

اگر وہ بھارت روانگی سے قبل کھلاڑیوں کی مالی طور پر حوصلہ افزائی کردیں تو انہیں ذہنی طور پر مستحکم ہونے میں مدد ملے گی۔ شہناز شیخ نے کہا کہ قومی ٹیم کا تر بیتی کیمپ کراچی میں 28 نومبر تک جاری رہے گا جس کے بعد دو دن کے آرام کے بعد ٹیم یکم دسمبر کو کراچی سے لاہور جائے گی۔27 نومبر کو حتمی 18 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا اور جو کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہونگے انہیں جہاز سے لاہور بھیجا جائے گا دو دسمبر کو ٹیم واہگہ بارڈر سے امرتسر جائے گی اور وہاں سے جہاز سے ٹیم اڑیسہ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں راشد اور رضوان کی شمولیت کا فیصلہ کیمپ میں ان کی فٹنس اور کارکردگی کو دیکھ کر کیا جائے گا یہ دونوں کھلاڑی ان دنوں لیگ میں مصروف ہیں اور پیر کو کیمپ جوائن کریں گے۔

وقت اشاعت : 24/11/2014 - 13:07:04

Rlated Stars :