گھبرائی ہوئی ہانیہ عامر کو فرحان سعید کی جادو کی جپھی

منگل 27 ستمبر 2022 21:46

گھبرائی ہوئی ہانیہ عامر کو فرحان سعید کی جادو کی جپھی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2022ء) پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو فرحان سعید کی جانب سے دی گئی جپھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔گزشتہ دنوں ہونے والے نجی چینل کے ایوارڈز شو میں اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کی جانب سے دھواں دار پرفارمنس دی گئی۔

(جاری ہے)

اس پرفارمنس سے قبل اسٹیج کے پیچھے ہانیہ عامر کافی گھبرائی ہوئی اور پریشان نظر آئیں، ہانیہ عامر سیکڑوں افراد کے سامنے بہتر پرفارمنس دینے کے دباؤ میں نظر آ رہی تھیں۔

ایسے میں ہانیہ عامر کو فرحان سعید نے آگے بڑھ کر گلے لگایا اور اٴْن کی حوصلہ افزائی کی۔فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کو منظرِ عام پر آنا ہی تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کی توپوں کے رٴْخ اس جوڑی کی جانب ہو گئے۔کسی نے فرحان سعید سے اٴْن کی اہلیہ سے متعلق پوچھا جبکہ کسی نے فرحان سعید کو ٹھرکی قرار دے دیا۔ہانیہ اور فرحان میں بے باک دوستی دیکھ کر صارفین کا تنقید کرتے ہوئے پوچھنا ہے کہ یہ ایک دوسرے سے اتنا مانوس کیوں نظر آ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/09/2022 - 21:46:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :