جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم جراسک ورلڈ کا پہلا ٹیزر ٹریلر منظر عام پر آگیا
منگل 25 نومبر 2014 11:27
نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم جراسک ورلڈ کا پہلا ٹیزر ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔خوف اوردہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم جراسک ورلڈ کا پہلاٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا اس سنسنی خیز فلم کو کولن ٹریوورو نے ڈائریکٹ کیا فلم کی کاسٹ میں کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈ،وِنسینٹ ڈی اونو فریو،نِک روبن سن ، جیک جانسن،اومے سے، جوڈی گرئیر اور بالی وڈ اسٹار عرفان خان شامل ہیں۔
اسٹیون سپیلبرگ ،فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہ کو 22سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔
150ملین ڈالر کی لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ فلم آئندہ سال 12جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کرد ی جائے گی۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Mandy Moore
Melissa George
Zil-e-Huma
Shabnam Majeed
Angelina Jolie
Nana Patekar
Samina Ahmad
Huma Nawab
Laura Prepon
Mehreen Raheel
Saboor Ali
Emily Kinney
Showbiz News In Urdu
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
معروف ادیب افسانہ نگار اے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی