ڈرامہ سیریل ’’تقدیر ‘‘کا ٹیزر مداحوں کو بھا گیا

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’’تقدیر ‘‘کا ٹیزر مداحوں کو بھا گیا جس میں سمیع خان اور علیزے شاہ مرکزی کردار ادا کریں گے۔ڈرامے کی کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، زین افضل، عاصم محمود، جاوید شیخ، بہروز سبزواری، مریم نور، عالیہ علی، خالد انعم ودیگر اداکار شامل ہیں۔ڈرامے کی ہدایتکاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ بارش میں علیزے شاہ کی گاڑی خراب ہوجاتی ہے جبکہ سمیع خان فون بوتھ پر موجود ہوتے ہیں ان کی نظر اچانک علیزے پر پڑتی ہے وہ ان کی مدد کو پہنچتے ہیں۔ایک سین میں سمیع خان انہیں پروپوز کررہے ہیں جس پر علیزے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔آخر میں دونوں کو عدالت کے احاطے میں دکھایا گیا ہے جس کے بعد سمیع خان ان سے منہ موڑ کر چلے جاتے ہیں اور وہ آبدیدہ ہوجاتی ہیں۔
وقت اشاعت : 01/10/2022 - 21:24:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :