شاہ رخ خان ہمیشہ انہیں بادشاہوں جیسی عزت دیتے ہیں ، رائٹر مہیش بھٹ

ہفتہ 1 اکتوبر 2022 21:21

شاہ رخ خان ہمیشہ انہیں بادشاہوں جیسی عزت دیتے ہیں ، رائٹر مہیش بھٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اکتوبر2022ء) بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہیش بھٹ نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان ہمیشہ انہیں بادشاہوں جیسی عزت دیتے ہیں حالانکہ میں نے ان کے ساتھ دو فلاپ فلمیں بنائیں تاہم میری ان ناکامیوں کا شاہ رخ نے کبھی مجھے احساس نہیں ہونے دیا اور ہمیشہ بہت محبت و عزت دی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شاہ رخ بہت فیاض، سخی، باہمت اور عظیم انسان ہیں۔

واضح رہے کہ مہیش بھٹ نے شاہ رخ کو بطور ہیرو کاسٹ کرکے 1996 میں چاہت اور 1998 میں ڈپلیکیٹ بنائیں لیکن دونوں ناکام ثابت ہوئیں۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کئی ہٹ فلموں کے ہدایتکار و پروڈیوسر اور پوجا اور عالیہ بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے شاہ رخ خان کو بڑا آدمی قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ آپ اس قسم کے لوگ نہیں بناسکتے، وہ بالکل الگ اور غیر معمولی ہے۔
وقت اشاعت : 01/10/2022 - 21:21:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :