مہابھارت کو دی لارڈ آف دی رِنگس کی طرح بنایا جائے تو اس میں کام کا خواہاں ہوں ، سیف علی خان

جمعہ 7 اکتوبر 2022 21:12

مہابھارت کو دی لارڈ آف دی رِنگس کی طرح بنایا جائے تو اس میں کام کا خواہاں ہوں ، سیف علی خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2022ء) بالی ووڈ چھو ٹے نواب سیف علی خان نے کہا ہے اگر کوئی مہابھارت کو دی لارڈ آف دی رِنگس کی طرح بنائے تو وہ بھی اس میں کام کرنا چا ئیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکار اجے دیوگن کے ساتھ ایسی فلم بنانے کے لئے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نسل میں سوچیں کہ یہ خوابوں کا موضوع ہے۔ ہر کوئی ایسا کرنا چاہتا ہے۔ ہم ممبئی کی فلم انڈسٹری کو ساؤتھ کے ساتھ یا جو کچھ بھی ممکن ہو سکے گا اور صرف یہ عظیم فلم بنائیں گے۔ سیف علی خان کی فلم وکرم ویدھا حال ہی میں سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔

وقت اشاعت : 07/10/2022 - 21:12:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :