مریم علی حسین کی 18 ویں سالگرہ‘ فنکاروں نے بھرپور شرکت کی

جمعرات 27 نومبر 2014 14:35

مریم علی حسین کی 18 ویں سالگرہ‘ فنکاروں نے بھرپور شرکت کی

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) معروف ماڈل و اداکارہ مریم علی حسین کی 18 ویں سالگرہ میں فنکاروں کی شرکت نے چار چاند لگادئیے۔ اداکارہ نے بیدیاں روڈ پر واقع فارم ہاؤس میں سالگرہ کا اہتمام کیا جس میں معروف ہدایتکارہ سنگیتا بیگم‘ عابدہ عثمانی‘ عاصمہ لتا‘ بلال‘ رابیل‘ دردانہ رحمن‘ ماہم اور لکی علی کے علاوہ درجنوں نامور شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

فنکاروں کی کیک کے بعد پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ مریم حسین اپنے ملک کا روشن ستارہ ہے۔ اسے ہر شعبے ڈانس‘ اداکاری اور ماڈلنگ میں مکمل دسترس حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 27/11/2014 - 14:35:36

Rlated Stars :