ایوارڈ حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں‘ کنگنا رناوت

فلم ” انگلی“ میں اداکارہ کے ساتھ عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے سنجے دت، رندیپ ہودا، نیہا دھوپیا، انگاد بیدی اور نیل بھوپالم بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں

اتوار 30 نومبر 2014 11:21

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ انھیں ایوارڈ حاصل کرنے سے کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی ان سے کوئی خوشی ہوتی ہے۔کنگنا رناوت جو رواں برس کے دوران سینما گھروں کی زینت بنائی جانے والی فلموں ”کوئین“ اور ”ریوالور رانی“ میں اپنی پرفارمنس کا لوہا منواچکی ہیں، کو ایوراڈ اچھے نہیں لگتے، یہ بات اچھی ہو یا بری مگر اداکارہ کا کہنا ہے کہ بہترین کام ہی کسی بھی اداکار کو دوسروں سے نمایاں کرتا ہے نہ کہ ایوارڈ۔

اس لیے مجھے ایوارڈ وصول کرنا اچھا نہیں لگتا کیونکہ پہلے سے ہی میرے گھر پر 22 ایوارڈ پڑے ہوئے ہیں۔مجھے سمجھ نہیں آتا کہ ان کے ساتھ کیا کروں۔ فلم انڈسٹری میں رہنے کے لیے کسی ایوارڈ تقریب میں شرکت کرنا اچھی بات ہے مگر کسی دوسرے کو کمتر قرار دے کر ایوارڈ کا مستحق قرار دیا جانا اچھا نہیں لگتا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کی رنسل ڈی سلوا کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ”انگلی“ سینما گھروں کی زینت بنائی جاچکی ہے جس میں اداکارہ کے ساتھ عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ سنجے دت، رندیپ ہودا، نیہا دھوپیا، انگاد بیدی اور نیل بھوپالم بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 30/11/2014 - 11:21:46

Rlated Stars :