اسٹار وارز 7 کا پہلا ٹریلر جاری‘فلم اگلے سال ریلیز ہو گی

اتوار 30 نومبر 2014 11:25

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔30نومبر 2014ء)اسٹار وارز سیریز کی نئی فلم کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔نئی فلم کا نام اسٹار وارز: دا فورس اویکنس ہے۔ یہ سائنس فکشن فلم ایکشن، تھرل اور سنسنی خیز لمحات سے بھرپور ہے۔

(جاری ہے)

اسٹار وارز سیریز کی یہ ساتویں فلم ہے جس پر ہمیشہ کی طرح سرمایہ پانی کی طرح بہایا گیا ہے۔ فلم میں آسکر آئزک، ایڈم ڈرائیور، کیری فشر اور مارک ہمل سمیت کئی نمایاں اداکار شامل ہیں۔ فلم اگلے سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 30/11/2014 - 11:25:06

Rlated Stars :