صحیفہ جبارخٹک نے طلاق کی گردش کرتی خبروں کی تردید کردی

شوہر تعلیم مکمل کرنے کیلئے کینیڈا میں ہیں ،دونوں کے زندگی میں مقاصد بڑے ہیں اس لئے وہ یہ دوریاں برداشت کر رہے ہیں،اداکارہ

پیر 31 اکتوبر 2022 17:45

صحیفہ جبارخٹک نے طلاق کی گردش کرتی خبروں کی تردید کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2022ء) پاکستان کی خوبرو اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے اپنے شوہر خواجہ خضر حسین سے طلاق کی گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام کے ایک پیج کے مطابق ان دونوں کے درمیان سب خیریت سے ہے، ان کے شوہر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ان دنوں کینیڈا میں ہیں جبکہ صحیفہ اپنے کیرئیر کی خاطر ان سے دور ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ان دونوں کے زندگی میں مقاصد بہت بڑے ہیں اس لیے وہ یہ دوریاں برداشت کر رہے ہیں۔اداکارہ و ماڈل اپنے شوہر کیلئے دعاء گوہ ہیں کہ انہیں خوب کامیابی ملے۔

وقت اشاعت : 31/10/2022 - 17:45:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :