پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے‘بابر علی

پیر 1 دسمبر 2014 12:58

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے‘بابر علی

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) اداکار بابر علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش ہماری انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہی ہے‘ حکومت کو بھی اس کا سخت نوٹس لینا چاہئے‘ بھارتی فلموں کے آگے آنکھیں بچھا کر ان کی سینماؤں میں نمائش کروائی جا رہی ہے‘ پاکستانی فلموں کو سینما ہی میسر نہیں۔ ”اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

یکم دسمبر 2014ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے بابر علی نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ یہاں پر لوگ ملک اور قوم کی بجائے ذاتی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ہم تباہی کا شکار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش نے پاکستانی انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اسے بند ہونا چاہئے۔

وقت اشاعت : 01/12/2014 - 12:58:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :