امریکی باکس آفس پر فلم ”ہنگر گیمز موکنگ جے“ بدستور ٹاپ پر

پیر 1 دسمبر 2014 13:09

امریکی باکس آفس پر فلم ”ہنگر گیمز موکنگ جے“ بدستور ٹاپ پر

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء) امریکی باکس آفس پر ایکشن فلم "ہنگر گیمز" سب سے آگے جارہی ہے ۔ہنگر گیمزموکنگ جے پارٹ ون نے رواں ہفتے مزید پانچ کروڑ 60 لاکھ ڈالرکمائے اور بدستور پہلی پوزیشن قائم رکھی۔

(جاری ہے)

نئی اینی میٹڈ فلم ’دا پینگوئینز آف مڈغاسکر‘ کو بھی شائقین پسند کررہے ہیں ۔ اس فلم نے اس ہفتے دو کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمائیاور تیسرے نمبر پر بھی ایک اور اینیمیٹڈ فلم رہی، ’بگ ہیروز 6‘ نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔

وقت اشاعت : 01/12/2014 - 13:09:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :