امریکی باکس آفس پر فلم” موکنگ جے پارٹ ون “کی کامیابیاں

منگل دسمبر 11:33

امریکی باکس آفس پر فلم” موکنگ جے پارٹ ون “کی کامیابیاں

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) امریکی باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم موکنگ جے پارٹ ون کی کامیابیاں جاری ہیں، فلم رواں ہفتے ستاون ملین ڈالر کماکر سرفہرست رہی،امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی فلم موکنگ جے پارٹ ون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، فلم نے رواں ہفتے چھپن اعشاریہ نو ملین ڈالر سے زائد کمالیے، ایکشن اورتھرلر سے بھرپور فلم میں مشہور اداکارہ جینفر لارنس میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم penguin of madagascar دوسرے نمبر پر ہے، جس نے پچیس اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کا بزنس کیا، تیسرے نمبر پر آنے والی فلم بگ ہیرو سکس نے رواں ہفتے اٹھارہ اعشاریہ آٹھ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

(جاری ہے)

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 11:33:24

Your Thoughts and Comments