فلم ”جراسک ورلڈ“12جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
بدھ 3 دسمبر 2014 11:46
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) خوف اوردہشت کی علامت تصور کئے جانیوالے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم ”جراسک ورلڈ“آئندہ سال 12جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-اس سنسنی خیز فلم کو کولن ٹریوورو نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈ،وِنسینٹ ڈی اونو فریو،نِک روبن سن ، جیک جانسن،اومے سے، جوڈی گرئیر اور بالی وڈ اسٹار عرفان خان شامل ہیں۔
اسٹیون اسپلبرگ ،فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو22سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔
150ملین ڈالر کی لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال 12جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کرد ی جائیگی۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Anum Fayyaz
Kabir Bedi
Hrithik Roshan
Rashid Ali Warbartan
Alexandra Breckenridge
Jamie Bell
Paul Dano
Tina Sani
Chlo Sevigny
George Clooney
Rakesh Roshan
Chris Hemsworth
Showbiz News In Urdu
-
لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں: اداکارہ مومنہ اقبال
-
رشتوں کے ٹوٹ جانے پر خود کو ٹوٹنے مت دیں، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
’’بیگم کہتی ہے دوسری شادی پر جان سے ہاتھ دھونا پڑینگی!‘‘ گلوکارابرارالحق
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
لم کی پہلی کمائی سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا: اداکار منوج باجپائی
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف