جگر کا انفیکشن بڑھنے سے طارق ٹیڈی کی طبیعت مزید بگڑ گئی

وزیراعلی پنجاب کا اسٹیج اداکار کا مفت علاج کرانے کا اعلان

پیر 14 نومبر 2022 19:30

جگر کا انفیکشن بڑھنے سے طارق ٹیڈی کی طبیعت مزید بگڑ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2022ء) وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اداکار طارق ٹیڈی کی بیماری کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ان کے مفت علاج کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق معروف اسٹیج اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی کی طبیعت شدید ناساز ہونے پر ڈاکٹر نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جگر کا انفیکشن بڑھنے سے اداکار کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے بتایا کہ طارق ٹیڈی کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑدیا ہے، جس کے بعد فوری خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِاعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اداکار طارق ٹیڈی کے مفت علاج کا اعلان کیا ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی، وزیراعلی نے محکمہ صحت کو طارق ٹیڈی کے فری علاج معالجے کیلئے فی الفور اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ طارق ٹیڈی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائیگی۔
وقت اشاعت : 14/11/2022 - 19:30:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :