سابق مشہور ریسلر دی راک اور ایک گائے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جمعرات 24 نومبر 2022 15:05

سابق مشہور ریسلر دی راک اور ایک گائے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2022ء) ہالی ووڈ اداکار اور سابق مشہور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) اور ایک گائے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اکائونٹ سے ڈوین جانسن اور ایک گائے کی آنکھ اوپر کرنے کے انداز میں مماثلت کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ ہالی ووڈ اداکار تک بھی پہنچ گئی اور انہوں نے اس پر جواب بھی دیا ۔ڈوین جانسن نے ٹوئٹر پر ویڈیو سے متعلق لکھا کہ ٹھیک ہے، میں اپنی گائے دوست سے یہ توقع نہیں کر رہا تھا۔ہالی ووڈ اداکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ہنسنے اور تالیاں بجانے کے ایموجیز بھی استعما ل کیے۔

وقت اشاعت : 24/11/2022 - 15:05:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :