پاکستانی کامیڈی کی تاریخ اسماعیل تارا کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی‘وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 25 نومبر 2022 14:55

پاکستانی کامیڈی کی تاریخ اسماعیل تارا کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی‘وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیل تارا مرحوم کا مقبول ترین ٹی وی ڈرامہ ’’ففٹی ففٹی ‘‘آج بھی پرستاروں کو یاد ہے، اسماعیل تارا نے منفرد اداکاری سے ففٹی ففٹی کو امر کیا۔اسماعیل تارا مرحوم اپنے فن میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔پاکستانی کامیڈی کی تاریخ اسماعیل تارا کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔

وقت اشاعت : 25/11/2022 - 14:55:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :