وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہار تعزیت، سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار

جمعہ 25 نومبر 2022 23:31

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہار تعزیت، سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے معروف اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسماعیل تارا مرحوم کا مقبول ترین ٹی وی ڈرامہ ففٹی ففٹی آج بھی پرستاروں کو یاد ہے۔اسماعیل تارا نے منفرد اداکاری سے ففٹی ففٹی کو امر کیا۔انہوں نے کہا کہ اسماعیل تارا مرحوم اپنے فن میں نمایاں مقام رکھتے تھے۔پاکستانی کامیڈی کی تاریخ اسماعیل تارا کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔

وقت اشاعت : 25/11/2022 - 23:31:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :