ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے شو کی شوٹنگ مکمل کروا دی

ہفتہ 26 نومبر 2022 13:01

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے شو کی شوٹنگ مکمل کروا دی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2022ء) بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ سے ان کے مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ثانیہ مرزا کی جانب سے شیئر کی گئی نئی ویڈیو میں انہیں پاکستانی میک اپ آرٹسٹس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا اس ویڈیو میں ایک نشست پر بیٹھی ڈانس کر رہی ہیں جبکہ اس پوسٹ کے کیپشن میں ان کا لکھنا ہے کہ آخر کار 12 گھنٹے مسلسل جاری رہنے والی شوٹنگ اختتام پزیر ہوئی۔اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا کے چہرے کی خوشی سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے آنے والے شو کے پہلے سیزن کی شوٹنگ مکمل ہونے پر کتنا خوش ہیں۔

وقت اشاعت : 26/11/2022 - 13:01:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :