کترینہ نے بھی کراچی کی وائرل لڑکی کے گانے ’’میرا دِل یہ پکارے آجا ‘‘پرویڈیو بنا لی

سوشل میڈیا صارفین بھارتی اداکارہ کی ویڈیو دیکھ کر اسے پاکستانی لڑکی کا جادو قرار دے دہے ہیں

پیر 28 نومبر 2022 21:12

کترینہ نے بھی کراچی کی وائرل لڑکی کے گانے ’’میرا دِل یہ پکارے آجا ‘‘پرویڈیو بنا لی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2022ء) بالی ووڈ کی کوئین کترینہ کیف نے بھی کراچی کی لڑکی کے وائرل ڈانس پر ویڈیو بنا کر شیئر کر دی۔سوشل میڈیا پر اگر کوئی ویڈیو وائرل ہو جائے تو سرحد پار بھی اس کے خوب چرچے ہوتے ہیں، ایسا ہی کچھ میرا دل یہ پکارے پر ڈانس کرنے والی کراچی کی لڑکی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہورہا ہے۔کراچی کی پاوری گرل دنانیر کے بعد اب میرا دل یہ پکارے گرل عائشہ نے بھی بالی ووڈ اسٹارز کو اپنی ویڈیو سے متاثر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ سپر اسٹار کترینہ کیف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر کراچی کی عائشہ سے متاثر ہوکر میرا دل یہ پکارے آجا پر ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دی ہے۔اداکارہ کی اس ویڈیو پر اب تک ایک لاکھ سے زائد لائیکس آچکے ہیں جبکہ کمنٹ سیکشن میں صارفین اسے پاکستانیوں کا جادو قرار دے دہے ہیں۔یاد رہے کہ عائشہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ ایک عام لڑکی ہونے کے باوجود پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب مشہور ہوگئی ہے اور اس کی ویڈیو کو بیحد پسند کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 28/11/2022 - 21:12:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :