حرا مانی کرینہ کپور کی ‘کاپی‘ ہیں یا انہیں کاپی کر رہی ہیں سوشل میڈیا صارفین کا سوال

پیر 28 نومبر 2022 21:56

حرا مانی کرینہ کپور کی ‘کاپی‘ ہیں یا انہیں کاپی کر رہی ہیں سوشل میڈیا صارفین کا سوال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2022ء) معروف اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے اپنی یوگا کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو کچھ صارفین نے انہیں بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور کی ’کاپی‘ قرار دیا تو کسی نے کہا وہ کرینہ کپور کو کاپی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو گزشتہ روز حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ نہایت فٹ اور سلم نظر آنے کے لیے یوگا کر رہی ہیں مگر ان کو کیا پتہ تھا کہ یوگا کرنے کے لیے انہوں نے میٹ کی بجائے جوچادر بچھائی، اس پر بھی ناقد صارفین کی نظر پڑ جائے گی۔

کمنٹ باکس کا رخ کرتے ہوئے ایک جلے کٴْڑے صارف نے لکھ ہی دیا کہ حرا مانی اگر ورزشی لباس پہن سکتی ہیں تو یوگا میٹ بھی ہونا چاہیے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حرا مانی بھارتی اداکارہ کرینہ کپور جیسی ہی بننے کی کوشش کرتی رہتی ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ حرا مانی ایسی ویڈیوز اپلوڈ کر کر کے تھک گئی ہیں، اب تو بھارت سے اٴْنہیں فلم کے لیے کال آ جانی چاہیے۔
وقت اشاعت : 28/11/2022 - 21:56:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :