روہت شیٹھی سے درخواست کی ہے وہ گول مال سیریز اگین میں شامل کریں،اداکار شرمان جوشی

پیر 28 نومبر 2022 22:39

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2022ء) بالی ووڈ اداکار شرمان جوشی نے کہا ہے ہیں کہ انہوں نے ہدایتکار و پروڈیوسر روہت شیٹھی سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں گول مال سیریز اگین میں شامل کریں۔یاد رہے کہ شرمان جوشی نے پہلی بار بننے والی گول مال فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس کے بعد انہیں اس فرنچائز سے ڈراپ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہدایتکار روہت شیٹھی سے درخواست کی ہے کہ مجھے اس سیریز کی اگلی قسط میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

1999 کی فلم گاڈ مدر سے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والے 43 سالہ شرمان جوشی کو بڑی کامیابی 2006 میں اس وقت ملی جب ان کی دو ہٹ فلمیں ’رنگ دے بسنتی‘ اور ’گول مال‘ ریلیز ہوئی۔تاہم دو برس بعد جب گول مال کا سیکوئیل بنی تو شرمن کو اس میں کاسٹ نہیں کیا گیا، جس کا انہیں کافی قلق ہے۔لیکن ایک حالیہ انٹرویو میں تھری ایڈیٹ جیسی بلاک بسٹر فلم میں اہم رول ادا کر کے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے شرمن جوشی نے گول مال سیکوئیل میں شامل ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان کی اس فرنچائز فلم میں کبھی واپسی ہوگی
وقت اشاعت : 28/11/2022 - 22:39:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :