خالص پنجابی ہوں، سارے پیسوں سے گاڑی اپڈیٹ کر ،اب پیٹرول تک کے پیسے نہیں بچے ، یاسرحسین

بدھ 30 نومبر 2022 19:59

خالص پنجابی ہوں، سارے پیسوں سے گاڑی اپڈیٹ کر ،اب پیٹرول تک کے پیسے نہیں بچے ، یاسرحسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) پاکستانی معروف اداکار، ہدایتکار و میزبان یاسر حسین نے اپنی ساری جمع پونجی نئے شوق میں اڑا دی ہے۔یاسر حسین نے انسٹاگرام اکائونٹ پر نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی گاڑی پر فدا ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

یاسر حسین کا اپنی اس پوسٹ میں بتانا ہے کہ یہ انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر نئی گاڑی لی ہے اور انہوں نے یہ گاڑی خود کو بطور سالگرہ کا تحفہ دی ہے۔یاسر حسین نے کہا کہ میں ایک خالص پنجابی ہوں، میں نے سارے پیسوں سے گاڑی اپڈیٹ کر لی ہے اور اب پیٹرول تک کے پیسے نہیں بچے ہیں۔

وقت اشاعت : 30/11/2022 - 19:59:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :