فیروزخان بچوں کی تعلیم کا خرچہ نہیں اٹھا رہے، علیزا کے وکیل کا انکشاف

اگست میں بچے کا سکول میں داخلہ ہونا تھا، دسمبر کا مہینہ آ گیا تاحال فیروز خان نے بیٹے کا سکول میں داخلہ نہیں کروایا ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 نومبر 2022 20:05

فیروزخان بچوں کی تعلیم کا خرچہ نہیں اٹھا رہے، علیزا کے وکیل کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزا سلطان کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ فیروز اپنے بیٹے کا سکول میں داخلہ نہیں کروا رہے ہیں۔گزشتہ روز فیروز خان اور علیزا سلطان کی طلاق کے بعد بچوں کی حوالگی اور نان نفقے سے متعلق جاری کیس پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیزا سلطان کے وکیل نے کہا کہ اگست میں بچے کا اسکول میں داخلہ ہونا تھا، دسمبر کا مہینہ آ گیا ہے تاحال فیروز خان نے اپنے بیٹے کا اسکول میں داخلہ نہیں کروایا ہے۔

علیزا کے وکیل نے کہا کہ ایسی صورتحال میں بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے، ہمارا فیروز خان سے کہنا ہے کہ چاہے آپ پیسے ہمیں نہ دیں خود اپنے بیٹے کا سکول میں داخلہ کر والیں مگر فیروز خان اس بات پر بھی آمادہ نہیں ہو رے ہیں۔علیزا کے وکیل نے کہا کہ بچے کی قرآنی تعلیم اور ٹیوشن فیس تو والدہ ادا کر رہی ہیں مگر سکول کی فیس اور دیگر اخراجات والد کی ذمہ داری ہے۔علیحدگی کے بعد بچوں کے سارے اخراجات والد کی ذمہ داری ہوتی ہے والدہ یا نانا کی نہیں۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 20:05:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :