اداکارہ مریم نورشیخ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

بدھ 30 نومبر 2022 20:05

اداکارہ مریم نورشیخ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نور شیخ نے شادی کر لی ہے۔ڈرامہ سیریل ’عشق جلیبی‘ کی اداکارہ مریم نور شیخ بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، مریم نور کے دلہا میاں فلائٹ انسٹرکٹر ہیں جن کا نام اسماعیل بٹ ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی شادی کی تقریبات کی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز کو انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔اِن تصاویر کو دیکھ کر ان کے مداح بے حد خوش ہیں اور کمنٹ سیکشن میں مریم نور کو مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وقت اشاعت : 30/11/2022 - 20:05:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :