پربھاس سے تعلقات، کریتی کے بعد ورون دھون نے بھی اپنے بیان پر خاموشی توڑ دی

اکثر چینلز کلپس ایڈٹ کرتے ہیں، ہمیں اس سب کو مذاق میں لینا چاہیے، اس بارے زیادہ نہ سوچیں، بالی ووڈ سٹار

بدھ 30 نومبر 2022 20:05

پربھاس سے تعلقات، کریتی کے بعد ورون دھون نے بھی اپنے بیان پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2022ء) بالی ووڈ اداکار ورون دھون نے ساتھی اداکارہ کریتی سینن کے اداکار پربھاس سے تعلقات سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

نئی فلم ’بھیڑیا‘کی تشہیر کیلئے اداکارہ کریتی سینن اور ورون دھون بھارتی ڈانس شو 'جھلک دکھلا جا' کے مہمان بنے جہاں ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر سٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھاجس کے بعد کریتی سینن نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا اور تمام افواہوں کی تردید کی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کے کو سٹار ورون دھون ریئلٹی شو میں کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے تھے اور ان کا کیا ہوا مذاق افواہوں کا سبب بن گیا۔

اب ورون دھون نے بھی اس معاملے پر وضاحت پیش کی اور کہاآپ لوگوں نے اس بات میں کافی دلچسپی لی اور اس سے محظوظ ہوئے۔ورون دھون نے کہا اکثر چینلز کلپس ایڈٹ کرتے ہیں، ہمیں اس سب کو مذاق میں لینا چاہیے، اس بارے میں زیادہ نہ سوچیں۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 20:05:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :