میری خوبصورتی کا راز ہے اچھی سوچ، اچھا اخلاق، انسانیت، انسانیت کی خدمت ہے ، میرا

بدھ 30 نومبر 2022 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2022ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے اپنی خوبصورتی کے راز سے پردہ اٴْٹھا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ میرا کسی تقریب میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اپنی خوبصورتی کا راز مداحوں کو بتا دیا۔میرا کا کہنا ہے کہ میری خوبصورتی کا راز ہے اچھی سوچ، اچھا اخلاق، انسانیت، انسانیت کی خدمت اور لوگوں کی مدد کرنا، لوگ بھی میری مدد کرتے ہیں۔انہوں نے اپنی تعریف میں یہ بھی کہا کہ میں اچھی اور پاکیزہ انسان بھی ہوں۔

وقت اشاعت : 30/11/2022 - 22:21:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :