دیدار اپنے دوستوں کے ہمراہ زارااکبر اور صائمہ خان کا زیر نمائش ڈرامہ ” نمک پارے “ دیکھنے پہنچ گئیں

اتوار 7 دسمبر 2014 12:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔7دسمبر 2014ء)تھیٹر کی سابقہ ناموراداکارہ دیدار تماثیل تھیٹر میں اداکارہ زارااکبر اور صائمہ خان کا زیر نمائش ڈرامہ ” نمک پارے “ دیکھنے پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

دیدار گزشتہ روز اپنے دوستوں کوریو گرافر توصیف شاہ ‘ رضا خان اور نیلو کے ہمراہ اچانک تماثیل تھیٹر پہنچ گئیں جہاں اداکارہ زارا اکبر‘ صائمہ خان‘ سردار کمال اور دیگر فنکاروں نے انہیں اور انکے دوستوں کو خوش آمدید کہا ۔

اداکارہ نے اپنے دوستوں کے ساتھ ہال میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھا اور فنکاروں کو انکی شاندار پرفارمنس پر بھرپور داد دی ۔یاد رہے کہ اداکارہ دیدار شادی کے بعد شوبز کو خیر باد کہہ کر خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 07/12/2014 - 12:03:36

Rlated Stars :