معروف دانشور، ادیب، کالم نگار مستنصر حسین تارڑ کو ہسپتال میں مستقل پیس میکر لگا دیا گیا

اب دل کی دھڑکن اعتدال سے چلتی رہے گی،انکی طبیعت ٹھیک ہے، مزید 2 دن ہسپتال میں رہیں گے‘ایم ایس پی آئی سی

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:52

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) لاہور کے ہسپتال میں داخل معروف دانشور، ادیب، کالم نگار مستنصر حسین تارڑ کو مستقل پیس میکر لگا دیا گیا۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر تحسین نے بتایا کہ مستنصر حسین تارڑ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 7 روز سے زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر تحسین نے بتایا کہ مستنصر حسین تارڑ کو لوکل انستھیزیا دیا گیا ہے۔

پیس میکر لگنے سے مستنصر حسین تارڑ کے دل کی دھڑکن اعتدال سے چلتی رہے گی۔ایم ایس پی آئی سی نے یہ بھی بتایا ہے کہ مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت ٹھیک ہے، وہ مزید 2 دن ہسپتال میں رہیں گے۔واضح رہے کہ مستنصر حسین تارڑ 26 نومبر کو دل کی دھڑکن بے ترتیب ہونے کی وجہ سے پی آئی سی میں داخل ہوئے تھے۔اس سے قبل ڈاکٹر نے انہیں عارضی طور پر پیس میکر لگا کر ان کی طبیعت بہتر کی تھی۔
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 22:52:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :