کس سے شادی کرنی چاہیی مومل خالد کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ہفتہ 3 دسمبر 2022 12:03

کس سے شادی کرنی چاہیی مومل خالد کی دلچسپ ویڈیو وائرل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومل خالد کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومل خالد نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔دلچسپ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مومل خالد نے کیپشن میں لکھا کہ میں غریب ہوا کرتی تھی۔

(جاری ہے)

اداکارہ ویڈیو لپ سنکنگ میں کہہ رہی ہیں کہ پہلے میں بہت غریب ہوا کرتی تھی پھر ایک دن میرے بوائے فرینڈ نے گھر سے چوری کرکے پیسے لاکر دئیے پھر کاروبار شروع کیا۔مومل مزید کہتی ہیں کہ جب میں امیر ہوئی تو سوچا کہ مجھے چور سے شادی کرنی چاہیے۔انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 12:03:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :