میری بیٹی میرا فخر ہے، اسے پہلا فلم فیئر ایوارڈ ملا ہے، مجھے بھی پہلا ایوارڈ یہی ملا تھا‘ سلمیٰ آغا

ہفتہ 3 دسمبر 2022 12:03

میری بیٹی میرا فخر ہے، اسے پہلا فلم فیئر ایوارڈ ملا ہے، مجھے بھی پہلا ایوارڈ یہی ملا تھا‘ سلمیٰ آغا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) ماضی کی معروف پاکستانی اداکارہ سلمی آغا نے اپنی صاحبزادی زارا کے ساتھ دبئی میں ہونے والے فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں دونوں تقریب سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اور جگہ سلمی نے زارا کو فلم فیئر ایوارڈ ملنے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی، انہوں نے لکھا میری بیٹی میرا فخر ہے، اسے پہلا فلم فیئر ایوارڈ ملا ہے، مجھے بھی پہلا ایوارڈ یہی ملا تھا۔یاد رہے کہ سلمی آغا کی بیٹی زارا خان بالی ووڈ کی متعدد فلموں کے لیے اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/12/2022 - 12:03:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :