وسیم حسن شیخ کا شارٹ سٹوری’جنت سے اوپر‘ بنانے کا فیصلہ

کاسٹ میں وسیم حسن شیخ،عروج،نویدچوہدری،آرزو،ڈاکٹر تبسم،ملک آصف شہزاد،پیچوعائزی ودیگر شامل

ہفتہ 3 دسمبر 2022 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) معروف اداکار،رائٹروہدایتکاروسیم حسن شیخ نے شارٹ سٹوری’’جنت سے اوپر‘‘ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس شارٹ سٹوری کو نئے سال کیلئے بنا یا جارہا ہے جسے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

شارٹ سٹوری کو حسن سٹوڈیو اور زوم میڈیا پروڈکشن کے پلیٹ فارم سے تیارکیاجائیگا جس کے رائٹرو ڈائریکٹر وسیم حسن شیخ ہیں، اسے ڈرامائی تشکیل مصنف جاوید ورک اور سعدیہ نے دی ہے جبکہ اس کے پروڈیوسر بابا مولا ہیں ،شارٹ سٹوری کے ڈی او پی نوید چوہدری اور ایڈیٹر فیضی علی ہوں گے۔

شارٹ سٹوری کی کاسٹ میں اداکار وسیم حسن شیخ،عروج،نویدچوہدری، آرزو،ڈاکٹر تبسم،ملک آصف شہزاد،پیچوعائزی ودیگر شامل ہیں۔سٹوری کی ریکارڈنگز کا آغاز اسی ہفتے میں کردیاجائیگا۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 12:03:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :