ماڈل،ٹک ٹاکر واداکارہ بیاخان کا نیا ویڈیو سونگ ’’فراڈیا ‘‘ ریلیز کردیاگیا

ویڈیومیں کام کرکے بہت مزہ آیا،یہ ایک سرائیکی سونگ ہے جو میٹھی زبان کی وجہ سے مجھے بہت پیارا لگا، اداکارہ

ہفتہ 3 دسمبر 2022 12:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) معروف ماڈل،ٹک ٹاکر واداکارہ بیاخان کا نیا ویڈیو سونگ ’’فراڈیا ‘‘ ریلیز کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اس گانے کو شاہین سٹوڈیونے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیاہے ،گانے کو گلوکار شہبازخان پھاپھرا نے گایاہے اس کی ویڈیو ڈائریکشن ہدایتکار نوید چوہدری نے دی ہے جبکہ اس کے ڈی او پی اورایڈیٹر فیضی علی تھے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بیاخان نے بتایاکہ انہیںاس ویڈیومیں کام کرکے بہت مزہ آیاکیونکہ یہ ایک سرائیکی سونگ ہے جو اپنی میٹھی زبان کی وجہ سے مجھے بہت پیارا لگا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ان دنوں بہت سارے سرائیکی وپنجابی ویڈیوزمیں ماڈلنگ کررہی ہوں جن میں سے بہت سارے ریلیز ہوچکے ہیں اور سوشل میڈیاپر وائرل ہوچکے ہیں۔بیاخان نے کہاکہ اس نئے گانے کو بھی بہت پذیرائی مل رہی ہے اور پرستاراس گانے کو سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک پر بہت زیادہ وائرل کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 12:03:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :