الحمراء میں ’’رقص درویش‘‘ میں تُرک آرٹسٹوں نے یادگار پرفارم پیش کی

روح پرور پرفارمنس ،ْپاکستان و ترکیہ کی دوستی کے 75برس مکمل ہونے کی منا سبت سے تھی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 13:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) لاہور آرٹس کونسل میں قونصلیٹ جنرل آف ترکیہ کے زیر اہتمام ،ْ الحمراء کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ دوستی کے 75برس مکمل ہونے کی مناسبت سے رقص درویش’’صوفی نائٹ ود سیما پرفارمنس‘‘ کا انعقاد کیا گی۔ جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک و دونوں برادرز ممالک کی قوامی ترانوں سے ہوا۔ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں جو مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے دوطرفہ تعلقات کی خوشگوار یادوں کو حاضرین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اپنے تاثرات میں الحمراء کو پاک ترکیہ دوستی کے 75برس مکمل ہونے پر یادگار تقریب کی میزبانی کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔ترک آرٹسٹوں کی پرفارمنس دیکھنے والوں کو مدتوں یاد رہے گی۔تقریب میںڈپٹی قونصلر جنرل چین کائوکی، ترکیہ کے قونصلر ایمر اوزبے،یونس ایمری کلچرل سنٹر کے اعلی عہدیداران ،ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جعفر روناس،ممبر بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد علی بلوچ و دیگر اعلی سماجی، ثقافتی ،سفارتی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت اور تقریب کی رونق بڑھائی۔

رقص درویش میں آرٹسٹوں نے اپنے منفرد ،معیار ی اور اعلی انداز میں رقص پیش کیا،یہ رقص حاض اہمیت کا حامل تھا۔تقریب کی اہم بات حاضرین محفل کی ترک آرٹسٹوں کی پرفارمنس میں دلچسپی قابل دید تھی جو تقریب کے اختتام پر بھی مزید پرفارم دیکھنے کے متمنی نظر آئے ۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 13:37:21