معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنی عمر پر حیرت کا اظہار کرنے والے مداحوں کو دلچسپ جواب دے دیا

ہفتہ 3 دسمبر 2022 19:12

معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنی عمر پر حیرت کا اظہار کرنے والے مداحوں کو دلچسپ جواب دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنی عمر پر حیرت کا اظہار کرنے والے مداحوں کو دلچسپ جواب دے دیا۔شہزاد رائے کے مداح اکثر اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہیں کہ ان کے چہرے پر بڑھتی عمر کے کوئی اثرات نظر نہیں آرہے بلکہ اکثر یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ جوان ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں انہوں نے ٹویٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی جس کے بعد ایک بار پھر اسی نوعیت کے تبصروں کا طوفان آگیا۔

ایک مداح نے ان کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں اس دوران گنجا اور بوڑھا ہوچکا ہوں اور میری پیٹھ میں بھی درد رہنے لگا ہے، لیکن آپ ویسے کے ویسے ہی ہیں، یہ کیا جادو ہے۔اس پر شہزاد رائے نے جواب دیا کہ میں 44 سال کا ہوں، اکثر لوگ 44 سال کی عمر میں بھی جوان دکھائی دیتے ہیں، میں کوئی خون آشام نہیں ہوں۔گلوکار نے لکھا کہ بوڑھا ہونا قدرتی ہے، لیکن بڑا ہونا آپ کا اپنا انتخاب ہے۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 19:12:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :