پاکستان کی صف اول کی ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان کا عمران اسلم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 3 دسمبر 2022 19:12

پاکستان کی صف اول کی ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان کا عمران اسلم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستان کی صف اول کی ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان نے عمران اسلم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹ کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ میں وہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی جب مجھے کیریئر کے آغاز میں ہی مارننگ شو کی پیشکش ہوئی۔ماہرہ نے بتایا کہ میں نے اس پیشکش کو یہ کہہ کر رد کیا کہ میں فلم اسٹار بننا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ عمران اسلم اس کمرے میں موجود وہ واحد شخص تھے جو میری اس بات پر ہنسے نہیں بلکہ صرف مسکرائے، انہوں نے میری پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے کہا کہ آپ بن جائیں گی۔ماہرہ نے کہا کہ عمران اسلم سے واقف ہر شخص کے پاس سنانے کیلئے ان سے متعلق ایک کہانی ہے، رحمدلی کی، حوصلے کی اور بہادری کی۔انہوں نے کہا کہ آپ بہت یاد کیے جائیں گے، آپ کو بھولا نہیں جاسکتا، آپ ان کہانیوں میں زندہ رہیں گے۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 19:12:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :