بالی ووڈ فلم سرکس میں دیپیکا پڈوکون کے رقص کی دھوم

ہفتہ 3 دسمبر 2022 20:13

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) بالی ووڈ فلم ’’ سرکس‘‘ میں دیپیکا پڈوکون کے آئٹم سانگ میں رنویر سنگھ کے ساتھ والہانہ رقص نے پرستاروں کو دنگ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 23دسمبر کو کرسمس سے قبل ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم سرکس کی ہدایت کاری روہت شیٹی نے کی ہے ڑ*اور اسے روہت شیٹی پکچرز، ریلائنس انٹرٹینمنٹ اور ٹی سیریز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بالی ووڈ فلم میں جیکولین فرنینڈس، پوجا ہیگڈے، سنجے مشرا، اشونی کالسیکر، مکیش تیواری، سدھارتھ جادھو، اور ورون شرما نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی اور رنویر اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔سرکس فلم میں رنویر سنگھ اور ورون شرما دوہرا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سرکس 1982 کی فلم انگور پر مبنی ہے جو 1968 کی فلم دو دو چار کا ریمیک تھی۔ یہ فلم ایک سرکس آپریٹر اور اس کے جمناسٹ دوستوں کے بارے میں ہے جو ایک بڑی سرکس کمپنی سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنی زندگیوں کو صرف اس لئے داو پرلگا دیتے ہیں کہ دن بہ دن معدوم ہونے والے سرکس کلچر کو عوام میں مقبول بنایا جا سکے۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 20:13:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :