لیڈی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں، ہمایوں سعید

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:39

لیڈی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں، ہمایوں سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق ہمایوں سعید حال ہی میں برطانوی شاہی خاندان پر بنی ویب سیریز دی کران میں پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئے تھے، اس سیریز سے متعلق انٹرویو دیتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ شہزادی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں اور یہ انہوں نے ڈاکٹر حسنات سے خود کہا تھا۔

ہمایوں سعید سے سوال کیا گیا کہ کیا سیریز میں ان کے تمام مناظر نشر کیے گئے ہیں جس پر انہوںنے کہاکہ مایک سین میں شہزادی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے کہا کہ وہ ان کیلئے اسلام قبول کرنا چاہتی ہیں اس سین کو فلمایا گیا تھا مگرڈراپ کر دیا گیا۔یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی اس شپر ہٹ سیریزاور بین الااقوامی انڈسٹری میں ڈیبو دینے والے ہمایوں سعید کی اداکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 22:39:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :