ماہرہ خان کا شاہ رخ خان کیساتھ فلمایا گیا اپنا پسندیدہ سین ایک بار پھر نئے انداز سے پیش کرنے کی خواہاں

منگل 6 دسمبر 2022 22:19

ماہرہ خان کا شاہ رخ خان کیساتھ فلمایا گیا اپنا پسندیدہ سین ایک بار پھر نئے انداز سے پیش کرنے کی خواہاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلمائے گئے اپنے پسندیدہ سین کو ایک بار پھر نئے انداز میں پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ گپ شپ کے لیے ایک سیشن رکھا تھا۔اداکارہ سے اس سیشن میں ایک مداح نے سوال کیا کہ ’آپ شاہ رخ خان کے ساتھ کونسا سین دوبارہ عکس بند کروانا چاہیں گی ‘اٴْنہوں نے مداح کے اس سوال کے جواب میں فلم ’رئیس‘ کے گانے ’ظالماں‘ سے ایک رومانوی سین کی تصویر شیئر کی۔اٴْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہ والا سین دوبارہ کرنا چاہوں گی‘۔

وقت اشاعت : 06/12/2022 - 22:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :