شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی فلمی دنیا میں انٹری لے لی

بدھ 7 دسمبر 2022 21:00

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی فلمی دنیا میں انٹری لے لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2022ء) شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی فلمی دنیا میں انٹری لے لی ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان کے بیٹے نے اداکاری نہیں بلکہ ایک لکھاری کے طور پر بالی ووڈ کے میدان میں قدم ر کھا ہے ۔ آریان خان نے خود انسٹاگرام کے ذریعے کی، انہوں نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں میز پر ایک کتاب ہے جس پر ’آریان خان ‘ لکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تصویر کو شیئر کرتے ہوئے آریان نے کیپشن میں لکھا کہ تحریر ختم ہوگئی، اب ایکشن کہنے کا انتظار نہیں کر سکتا۔جس پر شاہ رخ خان اور گوری خان نے ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا، گوری خان نے لکھا کہ ہم بھی اس پراجیکٹ کو دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتے، جبکہ شاہ رخ نے لکھا کہ سوچ، یقین اور خواب دیکھنے کا عمل مکمل ہوا اب ہمت کرنے کا وقت آگیا۔رپورٹس کے مطابق آریان خان یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا سے فلم سازی میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور ساتھ ہی اپنے والد کی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ میں اسسٹ بھی کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2022 - 21:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :